Saiyyad Ali

Add To collaction

لیکھنی کہانی - ایک عام سا بادشاہ بڑا بادشاہ کیسے بنا ؟

مشہور ساسانی نوشیروان اور اسکا وزیر ایک تباہ شدہ بستی سے گزر رہے تھے

بستی میں دو انو بیٹھے باتیں کر رہے تھے

نوشیروان نے اپنے وزیر سے پوچھا کہ یہ دونوں آپس میں کیا با تیں کر رہے ہیں ؟

وزیر نے کہا :

ایک انو اپنی بیٹی کا رشتہ دوسرے انو کے بیٹے سے کرنا چاہتا ہے لیکن لڑکی کا باپ انورشتے کے عوض سوتباہ شدہ بستیوں کا تقاضہ کر رہا ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ لڑکے کا باپ اس پر رضا مند بھی ہو گیا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اس میں کیا مشکل ہے ، جب تک یہاں کے موجودہ بادشاہ کی

حکومت رہے گی سو تو کیا سینکڑوں گاؤں اجڑتے رہیں گے

بادشاہ اس بات پر بہت شرمندہ ہوا اور اسے اپنی غلطی کا ادراک ہو گیا اور ہمیشہ کے لئے انصاف

کرنے کی ٹھان لے

بعد میں یہی بادشاہ نوشیروان عادل کے نام سے مشہور ہوا

   15
1 Comments

Mohammed urooj khan

15-Feb-2024 06:43 AM

👌🏾👌🏾👌🏾👌🏾

Reply